my name is abdullah12345 and my steemit user name is abdullah12345

3d51a12d-a906-4754-95d2-c6afab07d6d2.jpg
اس تصویر میں نظر آنے والے گیٹ پر ایک بہت خوبصورت دعا لکھی ہے "رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا" اے میرے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما۔ اور اس کے نیچے ہمارے پیارے ملک پاکستان کا جھنڈا بنا ہوا ہے۔ اسی مناسبت سے میں آپ کو تین سو الفاظ پر مشتمل ایک کہانی سناتا ہوں جس کا عنوان ہے علم کی روشنی۔

ایک گاؤں میں احمد نام کا ایک غریب لڑکا رہتا تھا۔ اس کے والد ایک مزدور تھے۔ احمد کا اسکول اسی طرح کا تھا جیسا تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ اسکول کا گیٹ پرانا تھا لیکن اس پر پاکستان کا جھنڈا اور یہ دعا لکھی ہوئی تھی۔ احمد ہر روز اس گیٹ کو دیکھتا اور دل میں سوچتا کہ میں نے بڑا آدمی بننا ہے۔

احمد کے پاس کتابیں خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔ وہ دوسرے بچوں سے پرانی کتابیں مانگ کر پڑھتا تھا۔ اس کے استاد نے ایک دن کہا کہ بیٹا علم ہی وہ دولت ہے جو بانٹنے سے بڑھتی ہے۔ یہ بات احمد کے دل میں بیٹھ گئی۔

احمد نے محنت کو اپنا ہتھیار بنا لیا۔ وہ صبح فجر کے وقت اٹھتا، اپنے والد کا ہاتھ بٹاتا اور پھر اسکول جاتا۔ شام کو وہ لالٹین کی روشنی میں پڑھتا تھا۔ گاؤں کے لوگ اس کا مذاق اڑاتے کہ یہ مزدور کا بیٹا کیا کرے گا، لیکن احمد خاموشی سے اپنی منزل کی طرف بڑھتا رہا۔

وقت گزرتا گیا۔ میٹرک کے امتحان میں احمد نے پورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کی تصویر اخبار میں چھپی۔ اسی اسکول کے گیٹ کے سامنے جہاں پاکستان کا جھنڈا بنا تھا، اس کی عزت افزائی کی گئی۔

آج احمد اسی گاؤں کا ڈاکٹر ہے اور غریبوں کا مفت علاج کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اگر دروازے پر لکھی دعا سچے دل سے مانگی جائے اور پاکستان کے جھنڈے کی طرح سچے دل سے محنت کی جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔

سبق: محنت، سچی لگن اور علم سے انسان اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔